29 جون 2015 - 11:31
رہبر انقلاب کے خصوصی نمائندے کی قیادت میں اعلی سطحی ایرانی وفد کویت کے دورے پر+ تصاویر

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندے کی قیادت میں اعلی سطحی ایرانی وفد نے کویت کے دورے کے موقع پر امام صادق (ع) مسجد کے دھماکے کے شہدا کے خاندانوں اور بعض کویتی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندے کی قیادت میں اعلی سطحی ایرانی وفد نے کویت کے دورے کے موقع پر امام صادق (ع) مسجد کے دھماکے کے شہدا کے خاندانوں اور بعض کویتی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی.

ايراني وفد كي قيادت رہبر انقلاب اسلامی كے مشير برائے عالمي امور اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آيت اللہ 'محمد علي تسخيري' كررہے تھے جن كے ہمراہ ايراني ماہرين كونسل كے سنئير ركن اور ماہر قانون آيت اللہ 'عباس كعبي' بھي موجود ہيں.
آيت اللہ تسخيري نے كويت ميں واقع 'الكبير' مسجد ميں منعقد ہونے والي تعزيتي تقريب ميں شركت كي اس موقع پر انہوں نے كويتي پارليمان كے اسپيكر، بعض حكومتي عہديداران، اراكين پارليمنٹ اور شہدا كے خاندانوں كے ساتھ ملاقاتوں ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ امام خامنہ اي كا تعزيتي پيغام پہنچايا.
اس تقريب كے بعد ايراني وفد نے امام جعفر صادق (ص) مسجد دھماكے كے شہدا كے خاندان بالخصوص تين ايراني شہيدوں كے خاندانوں سے الگ الگ ملاقاتيں كيں.
کويتي وزير ثقافت اور اطلاعات 'شيخ سلمان الحمود الصباح' كے ساتھ ايك ملاقات ميں آيت اللہ تسخيري نے امام جعفر صادق (ع) كي مسجد پر داعش دہشتگرد كے خودكش حملے كي شديد مذمت كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ مسلم امہ انتہا پسندي اور تفرقے كے خلاف آپس ميں اتحاد اور يكجہتي كو مضبوط ركھنا چاہئے.

۔۔۔۔۔۔

۲۴۲